i پاکستان

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور، عدالت کا رہائی کا حکمتازترین

April 23, 2025

پی ٹی آئی رہنماعالیہ حمزہ کی تھانہ ایئرپورٹ کے مقدمے میں درخواست ضمانت بعداز گرفتاری منظور کر لی گئی۔جوڈیشل مجسٹریٹ قمر عباس تارڑ نے عالیہ حمزہ کی درخواست پر سماعت کی، رہنما پی ٹی آئی کی جانب سے محمد فیصل ملک پر مشتمل وکلا کا پینل عدالت میں پیش ہوا۔عدالت نے عالیہ حمزہ کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیدیا۔یاد رہے کہ عالیہ حمزہ اور 5 کارکنوں پر تھانہ ایئرپورٹ میں مقدمہ درج ہے، عالیہ حمزہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی