پی ٹی آئی رہنما عمرایوب، احمد خان بھچر سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔سرگودھا کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے پر تشدد واقعات کے مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس میانوالی کے مقدمہ میں 57 نامزد ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔عدالت نے عدم پیشی پر پی ٹی آئی رہنما عمرایوب، احمد خان بھچر، بلال اعجاز اور احمد چٹھہ سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس میانوالی کے مقدمہ میں 57 نامزد ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی