i پاکستان

پی ٹی آئی رہنمائوں و کارکنوں کیخلاف احتجاج کا کیس، ملزمان کیخلاف اشتہاری کی کارروائی کا آغازتازترین

September 03, 2025

پی ٹی آئی رہنمائوں و کارکنوں کے خلاف احتجاج کے کیس میں عدالت نے غیر حاضر ملزمان کو طلب کرلیا اور 60 ملزمان کے خلاف اشتہاری کی کارروائی شروع کردی۔انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماں اور کارکنان کے خلاف 4 اکتوبر کے احتجاج کے کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی، جس میں نامزد 82 ملزمان میں سے صرف 8 کی حاضری لی گئی جب کہ باقی غیر حاضر ملزمان کے لئے دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کر دئیے گئے۔واضح رہے کہ مقدمے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 3 بہنیں بھی نامزد ہیں۔عدالت نے پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری کے بعد سماعت ملتوی کر دی۔پی ٹی آئی رہنمائو ں اور کارکنان کے خلاف یہ مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا تھا جب کہ تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں اشتہاری کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس کیس میں سابق سینیٹر اعظم سواتی عدالت میں پیش ہوئے، جب کہ 60 ملزمان کے خلاف اشتہاری کارروائی شروع کر دی گئی۔ عدالت نے سنگجانی کے مقدمے کی سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔دوسری جانب بانی پی ٹی آئی اور دیگر رہنمائوں کے خلاف آزادی مارچ کیس کی سماعت بھی ہوئی، تاہم وزارتِ قانون کو لکھے گئے خط کا جواب تاحال موصول نہ ہونے پر عدالت نے سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنماں اور کارکنان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان، آمنہ علی، زاہد بشیر ڈار اور مرتضی طوری پیش ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی