i پاکستان

پیپلز پارٹی کا 58 واں یومِ تاسیس کل منایا جائیگا، ملک بھر میں ضلعی سطح پر جلسوں کا اعلانتازترین

November 28, 2025

پاکستان پیپلز پارٹی کل30 نومبر کو اپنا 58 واں یومِ تاسیس بھرپور طریقے سے منائے گی، جس کے لئے ملک بھر میں ضلعی سطح پر جلسوں کا اعلان کیا گیا ہے۔پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بیک وقت تمام اضلاع سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے، جہاں کارکنان بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ شہر میں ضلعی سطح پرالگ الگ جلسے نہیں ہوں گے، کراچی میں ایک مرکزی جلسہ منعقد کیا جائے گا، جس کا مقام کورنگی ساڑھے تین نمبرکا اسٹیڈیم مقرر کیا گیا ہے۔سعید غنی نے کہا کہ جلسے کے سلسلے میں تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں، کراچی ڈویژن کے تمام کارکنوں کو جلسے میں بھرپور شرکت کی ہدایت کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا یومِ تاسیس ہمیشہ جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے اور اس بار بھی کارکن اپنی بھرپور طاقت اور یکجہتی کا مظاہرہ کریں گے انہوں نے امید ظاہر کی کہ کراچی کا جلسہ پارٹی کی تنظیمی قوت کا شاندار ثبوت بنے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی