وزیرمملکت بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں عوام پر کوئی اضافی بوجھ نہیں ڈالا گیا یہ تاثر زائل ہونا چاہئے،پچھلے سال میں مجموعی طور پر پیٹرول کی قیمت 40 روپے کم کی گئی ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ تاثر دیا جارہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں عوام پر کوئی اضافی بوجھ ڈال دیا گیا ہے ۔عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ایک دن پہلے کم ہوئیں، وفاقی کابینہ نے اتفاق رائے سے فیصلہ کیا کہ ان پیسوں سے این 25روڈ بنائی جائے گی، بلوچستان کی ہرکوئی بات کرتا ہے بلوچستان کو ریلیف دینا بنتا ہے۔ عید کے موقع پر وزیراعظم نے بجلی کے بلوں پر عوام کو ریلیف دیا۔پچھلے سال میں مجموعی طور پر پیٹرول کی قیمت 40 روپے کم کی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی