پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جہلم میں کارروائی کرتے ہویء 4 من سے زائد مضر صحت و ناقص گوشت برآمد کرلیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ۔ترجمان کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے غیر قانونی سلاٹر ہائوس کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 من سے زائد ناقص اور باسی گوشت کو موقع پر تلف کر دیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کپ یہ کارروائی کالا گجراں ریلوے پھاٹک کے قریب حویلی میں کی گئی ہے، گوشت پر جعلی مہریں لگائی جارہی تھیں، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جنکی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی