i پاکستان

پنجاب میں اپوزیشن ارکان کیخلاف نااہلی ریفرنس، سینئر (ن )لیگی رہنما اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ناخوش،پارٹی قیادت سے نا پسند یدگی کا اظہارتازترین

July 07, 2025

پنجاب اسمبلی کے 26 اپوزیشن ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن بھیجنے پر بعض سینئر ن لیگی رہنما اسپیکر ملک محمد احمد خان سے ناخوش ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر صوبائی اسمبلی ملک محمد احمد خان کی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات پر بھی ن لیگی رہنماں کو اعتراض ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سینئر لیگی رہنمائو ں نے پارٹی قیادت سے ملک محمد احمد خان کے کنڈکٹ پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہلڑ بازی اور شور شرابے پر ارکان کی معطلی ایوان میں داخلے پر پابندی تک رہنی چاہیے تھی۔ ن لیگی رہنمائو ں نے کہا کہ اپوزیشن کے ان ارکان کا طرز عمل ناقابل قبول ہے لیکن نااہلی بڑا قدم ہوگا، اسپیکر صوبائی اسمبلی کا چیف الیکشن کمشنر سے ملنا اور نااہلی ریفرنس غیر ضروری ہے۔یاد رہے کہ 3 جولائی 2025 کو اپوزیشن جماعت سنی اتحاد کونسل کے 26 ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن میں نااہلی ریفرنس دائر کیا گیا تھا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی