پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی)نے مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان کر دیا۔ ہائوسنگ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ریسرچ) کی ایک آسامی پر 5 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں جن میں محمد عبداللہ، محمد اویس رضا، مدثر وقاص، اکرام وسیم اور اکرام اللہ شامل ہیں۔ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ میں بائیو کیمسٹ کی ایک آسامی پر 5 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے جن میں مبرا نظر، بینش ممتاز، ماریہ عزیز، قتیلہ خالد اور اسما الطاف شامل ہیں۔ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں پرسنل اسسٹنٹ کی آسامی پر ایک امیدوار محمد مجاہد انگریزی شارٹ ہینڈ ٹیسٹ میں کامیاب ہواہے۔ یہ بھی پڑھیں:سانحہ 9 مئی:مقدمات کے جلدفیصلے کیلئے چاردن جیل ٹرائل کافیصلہ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی ساہیوال ڈویژن میں انفورسمنٹ آفیسر کی 14 آسامیوں پر امیدوار کامیاب ہوئے جن میں عمیر احمد، ذیشان احمد، محمد حسین، ذوالقرنین جعفر، رضوان اصغر شامل ہیں۔ محکمہ سپیشل ایجوکیشن میں جونیئر اسپیشل ایجوکیشن ٹیچر( ذہنی معذور بچوں کے لئے) کی 153 آسامیوں پر امیدوار حتمی طور پر کامیاب ہوئے،کامیاب امیدواروں میں سمیعہ احمد، ملک اشفاق فیروز، رامین، رابعہ امین اور زاہد الرحمن انصاری شامل ہیں۔ سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،کامیاب امیدواروں کی فہرستیں پی پی ایس سی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی