i پاکستان

پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پرچار امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع،جانچ پڑتال آج ہوگیتازترین

May 16, 2025

پنجاب سیسینیٹ کی خالی ہونے والی نشست کے لئے چار امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔ آج (ہفتہ کو) کو کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی۔ پنجاب سے پروفیسرساجد میر کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی سینٹ کی نشست پرانتخابات کے لئے مجموعی طور پرچار امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔ مسلم لیگ ن کی طرف سے جمعیت اہل حدیث کے ناظم اعلی حافظ عبدالکریم، تحریک انصاف کی طرف سے کرنل ریٹائرڈ اعجازمنہاس، خدیجہ صدیقی ایڈووکیٹ اورمہرعبدالستار نے کاغذات جمع کرائے۔ ریٹرننگ آفیسرصوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ نے کاغذات وصول کئے۔ تمام امیدواروں آ ج 17مئی کوکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا وقت دیا گیا ہے۔جبکہ الیکشن29مئی کوہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی