i پاکستان

پنشن کے عمل میں شفافیت کو یقینی ،ہر ممکنہ بے ضابطگی کو سخت تایبی کاروائی کی مدد سے روکا جائے گا، انتظامیہ ریڈیو پاکستانتازترین

July 30, 2024

ریڈیو پاکستان نے نادرا کے تعاون اور تکنیکی معاونت سے اپنے پنشنرز کی تصدیق کا عمل شروع کر دیا ہے جس کے تحت تمام پنشنرز کے انگوٹھوں کے نشانات اور دستخطوں کو مرحلہ وار ویریفائی کروایا جائے گا۔ ریڈیو پاکستان نے اْن تمام کمرشل بینکوں، جہاں پنشنرز کے پنشن اکائونٹس آپریٹ ہورہے ہیں، کو بھی استدعا کی ہے کہ وہ سٹیٹ بنک آف پاکستان کے قواعد کے مطابق سال میں دو مرتبہ پنشنرز کی بائیو میٹرک ویریفیکشن لازماَ کروائیں۔ اس وقت ریڈیو پاکستان کے 4192 پنشنرز ہیں جن کا ماہانہ پنشن بل 29 کروڑ کے لگ بھگ ہے۔ ریڈیو پاکستان کے مجموعی بجٹ کا 57 فی صد پنشن اخراجات پر صرف ہوجاتا ہے۔ریڈیو پاکستان نے اپنے مرحوم ملازمین کے معذور بچوں (disable children) کے ریکارڈ کو بھی نادرا سے ویریفائی کروالیا ہے جس میں بے ضابطگیوں کی نشان دہی ہوئی ہے۔ریڈیو پاکستان کی انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پنشن کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گااور ہر ممکنہ بے ضابطگی کو سخت تایبی کاروائی کی مدد سے روکا جائے گا۔ گھوسٹ پنشنرز کا ہر قیمت پر سدِباب کیا جائے گا۔ اور پنشن کے معاملات میں گڑبڑ کے مرتکب حاضر سروس ملازمین کے خلاف محکمانہ کاروائی کے ساتھ فوجداری مقدمات بھی درج کروائے جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی