چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پولیس شہدا نے ملک و قوم کیلئے عظیم قربانیاں دی ہیں ،پولیس اہلکاروں کی قربانیاں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی ۔ یومِ شہدا پولیس کے موقع پر پیغام میں سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پولیس نے امن کے قیام اور جرائم کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کیا ۔پولیس کے بہادر سپاہی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر لڑے،قانون کی بالادستی کے لیے پولیس اہلکاروں نے تاریخ رقم کی، چیئرمین سینیٹ کا کہناتھا شہدا کے اہل خانہ کی قربانی اور صبر کو سلام پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے شہدا کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی