عوام نے حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت کو برقراررکھنے کو ظلم ونا انصافی قراردیا ہے ۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے ردوبدل پر شہریوں نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پٹرول مہنگا ہونے سے مہنگائی بھی مزید بڑھ جائے گی،پٹرول کی قیمت کم نہ ہوناناانصافی ہے۔ شہریوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں کمی نہ ہونا عوام سے ظلم کے مترادف ہے۔ حکومت کو چاہئیے کہ وہ پہلے سے مہنگائی میں پسی ہوئی عوام کو ریلیف دے اور پٹرول بھی سستا کیا جائے تاکہ مہنگائی کا جو طوفان ہے اس میںعام آدمی بھی اپنا گزربسرکرسکے ۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے ہائی سپیڈڈیزل کی قیمت میں3روپے فی لٹرکمی کی گئی ہے جبکہ پٹرول کی قیمت کوبرقراررکھا گیا ہے،لائٹ ڈیزل2روپے 40پیسے فی لٹرسستا ہوا،مٹی کے تیل کی قیمت میں1روپے46پیسے فی لٹرکمی ہوئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی