پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے مقدمات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے 2 ہفتوں کی ضمانت دیدی۔پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست پر سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس خورشید اقبال نے کی، عدالت نے مقدمات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کو 2 ہفتوں کی ضمانت دے دی۔پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی جنرل سیکریٹری کو گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی دیدیا۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ میں کسی بھی مقدمے میں پیش ہونے سے نہیں رہا، میرے خلاف بے شمار مقدمات درج کئے گئے ہیں، میرے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی