i پاکستان

پشاور' ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والی 2 خواتین گرفتارتازترین

September 05, 2025

پشاور پولیس نے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والی 2 خواتین کو گرفتار کرلیا۔تھانہ شاہ پور پولیس نے لیڈیز پولیس کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے خواتین کو گرفتار کیا۔اس حوالے سے مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی بھی جاری ہے۔سی سی پی او کے سوشل میڈیا اکائونٹ سے پیغام شیئر کیا گیا کہ معاشرتی برائیوں اور نوجوان نسل کو گمراہ کرنے والی سرگرمیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی