پشاور میں بی آر ٹی کرایوں میں اضافے پر یکم جولائی سے عملدرآمد شروع کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 5 کلومیٹر تک سفرپر کرایہ 20 سے بڑھاکر 30 روپے کر دیا گیا ہے، 40 کلومیٹر تک کے سفر کا کرایہ 60 سے بڑھا کر 70 روپے ہوگیا ہے۔ایک بار ٹکٹ خریدنے کی قیمت بھی 60 سے بڑھا کر 70 روپے کر دی گئی ہے، واضح رہے کہ 16 جون کو خیبرپختونخوا اربن موبیلٹی اتھارٹی نے کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔اس نوٹیفکیشن کے مطابق فی سٹاپ کرایہ 10 روپے بڑھایا گیا ہے، محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق کرایوں میں اضافہ بڑھتی مہنگائی کے باعث کیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی