i پاکستان

پتوکی، بارش کے باعث کام سے چھٹی کرنے پر ساتھیوں نے گھر میں گھس کر شہری کو قتل کر دیاتازترین

September 02, 2025

پتوکی میں بارش کے باعث کام سے چھٹی کرنے پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق پتوکی میں پرانی منڈی مزمل بازار میں 4 افراد نے سجاد نامی شخص کو قتل کیا۔مقتول کے بیٹے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملزمان اور میرے والد اکٹھے ایک جگہ کام کرتے تھے، والد نے بارش کے باعث چھٹی کر لی تھی۔ایف آئی آر میں بیٹے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ والد کے کام پر آنے سے انکار پر ملزمان نے گھر میں گھس کر گولی مار دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اور تفتیش جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی