پولیس نے پتوکی میں شادی رکوانے کے لئے دلہا کو قتل کرنے میں ملوث دو ملزموں کو گرفتار کرلیا۔تفصیل کے مطابق پتوکی میں شادی رکوانے کے لئے دلہا کے قتل میں ملوث دو ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا، تھانہ صدر نے تفتیش کے بعد ملزم اظہر منظور اور ساجد کو حراست میں لے لیا۔ملزمان نے مقتول عمر شہزاد کو شادی سے سات دن پہلے چھت پر فائرنگ کر کے قتل کیا تھا، پولیس کی خصوصی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی سے ملزمان کو ٹریس کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم اظہر، مقتول کی منگیتر سے تعلق رکھتا تھا اور عمر شہزاد کی شادی رکوانا چاہتا تھا اس بنا پر اس نے دلہے کو قتل کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی