موٹر وے ایم ون پر برہان ہے قریب مسافر بس کو حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ پندرہ سے زائد افراد زخمی ہوگئے حادثے کے دوران دیگر گاڑیوں ٹکرانے پر انھیں بھی نقصان پہنچا۔رپورٹ کے مطابق موٹر وے اور ریسکیو حکام نے کہا کہ موٹروے ایم ون برہان کے قریب کراچی سے باجوڑ جانے والی مسافر بس جس میں 42 مسافر سوار تھے حادثے کا شکار ہوکر الٹ ہوگی۔حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پر جاں حق جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس اور پیرا میڈیکس عملہ موقع پر پہنچا۔حکام نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرکے اسپتال منتقل کردیا۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت و لاپرواہی کی وجہ سے پیش یا اور حادثے کے نتیجے میں چند دیگر گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔حادثے کے بعد بس ڈرائیور اور کنڈکٹر موقع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے جب کہ بس کو کرین کی مدد سے روڈ سے ہٹا دیا گیا ہے۔مزید قانونی کارروائی کے لییمقامی تھانہ کی پولیس موقع پر طلب کر لی گئی جو کاروائی میں مصروف ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی