i پاکستان

رافیل طیاروں کی تباہی بڑادھچکا،پاکستان میں فوجی آپریشن نے بھارتی فضائیہ کی کمزوریوں کو ظاہر کردیا ہے،فرانسیسی اخبارتازترین

May 09, 2025

فرانسیسی اخبار نے رافیل طیاروں کی تباہی کو بھارتی فضائیہ کے لیے بڑا دھچکا قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ پاکستان میں فوجی آپریشن نے بھارتی فضائیہ کی کمزوریوں کو ظاہر کردیا ہے۔اپنی رپورٹ میں اخبار نے کہا ہے کہ بھارت نے کم از کم 3 طیاروں کے نقصان کو تسلیم کرلیا ہے، جن میں رافیل بھی شامل ہے، جس کی تصدیق بھارتی سیکیورٹی ذرائع نے کی ہے۔فرانسیسی اخبار کا کہنا ہے کہ پاکستانی فضائیہ کے پاس15سال سے جاری انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کی وجہ سے جنگی آپریشنز کا بھارت سے زیادہ تجربہ ہے۔ فرانسیسی اخبار کا کہنا تھا کہ بھارت نے میڈیا کو لڑاکا طیاروں کی تباہی کی خبر ہٹانے پر مجبورکیا۔ اخبار کے مطابق بھارت نے اپنی فضائیہ کی استعداد بڑھانے کے لیے 2016 میں 36 رافیل طیارے تقریبا 8 ارب یورو میں خریدے تھے۔دسمبر 2024 میں بھارت کے آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں بھارتی فضائیہ کے تکنیکی مسائل اور تربیت پر سوالات اٹھائے گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی