i پاکستان

راولپنڈی، چوری کی واردات میں ملوث آن لائن ڈرائیور گرفتار، لاکھوں مالیت کے زیورات برآمدتازترین

September 25, 2025

راولپنڈی میں کہوٹہ پولیس نے چوری کی واردات میں ملوث اشتہاری آن لائن رائیڈر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔تفصیل کے مطابق کہوٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کی واردات میں ملوث اشتہاری کو گرفتار کرلیا، ملزم آن لائن رائیڈ ڈرائیور تھا اور زیورات لے کر فرار ہوا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے ساڑھے 20 لاکھ مالیت کے زیورات اور 45 ہزار روپے برآمد کرلئے گئے، شہری نے فیملی کے ساتھ آن لائن گاڑی بک کروائی تھی تاہم ڈرائیور نے فیملی سے لوٹ مار کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور طلائی زیورات لے کر فرار ہو گیا تھا، اس واقعے کا مقدمہ اگست 2024 میں درج کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی