i پاکستان

راولپنڈی، حساس ڈیٹا فروخت کرنے والے 2 ملزمان گرفتار، متعدد ڈیجیٹل آلات، کمپیوٹر سسٹمز اور دیگر اہم شواہد بھی برآ مدتازترین

July 08, 2025

نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی نے راولپنڈی میں شہریوں کا خفیہ اور حساس ڈیٹا فروخت کرنے والے ڈیٹا ڈیلرز کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ادارے کے مطابق گرفتار ملزمان انتہائی حساس نوعیت کا ڈیٹا بیچنے میں ملوث پائے گئے۔ترجمان کے مطابق کارروائی ایڈیشنل ڈائریکٹر کی خصوصی ہدایت پر کی گئی۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے متعدد ڈیجیٹل آلات، کمپیوٹر سسٹمز اور دیگر اہم شواہد بھی برآمد کیے گئے ہیں جنہیں فرانزک تجزیے کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے سہولت کاروں کی شناخت کا عمل جاری ہے اور جلد ہی اس گروہ میں شامل مزید افراد کو بھی قانون کے دائرے میں لایا جائے گا۔نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ذاتی اور حساس ڈیٹا کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور کسی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ اداروں کو دیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی