i پاکستان

راولپنڈی، ٹک ٹاک اکائونٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر باپ نے بیٹی کوقتل کردیاتازترین

July 09, 2025

ٹک ٹاک اکائونٹ ڈیلیٹ کیوں نہیں کیا،غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا،واقعہ تھانہ روات کے علاقہ ڈھوک چوہدریاں تخت پڑی میں پیش آیا،پولیس نے ہیڈ کانسٹیبل شہباز انجم کیانی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا،پولیس کے مطابق ٹک ٹاک ڈیلیٹ نہ کرنے پر بیٹی کو قتل کرنے والے ملزم اخلاق نے بیٹی مہک شہزادی کو موبائل سے ٹک ٹاک اکانٹ ڈیلیٹ کرنے کا کہا،بیٹی نے اکانٹ ڈیلیٹ نہ کیا،متن مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ اخلاق نے طیش میں آکر غیرت کے نام پر بیٹی کو گولی مار کر قتل کردیا،ملزم اخلاق احمد نے فساد فی الارض کا ارتکاب کیا ہے،ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ اہل خانہ نے واقعہ کو خودکشی ظاہر کرنے کی کوشش کی تھی،پولیس نے تحقیقات کیں تو واقعہ قتل کا نکلا،ابتدائی تحقیقات کے مطابق لڑکی کے والد نے اسے فائرنگ کر کے قتل کیا،ترجمان پولیس نے کہا کہ لڑکی کے والد نے اسے ٹک ٹاک اکانٹ ڈیلیٹ کرنے کا کہا تھا،لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا ہے،جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں،واقعہ کی تمام زاویوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی