راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے خیابان سر سید سے مرکزی جامع مسجد مکی کے خطیب وامام پیر سید ثنا اللہ کو مبینہ طور پر اغوا کرلیاگیا۔پیر سید ثنا اللہ کے بھائی سید عطا الحسن نے پولیس کو درخواست دے دی، بھائی مسجد کے امام وخطیب ہیں۔سید عطا الحسن نے کہا کہ گزشتہ روز مغرب کی نماز کے بعد امامت کرکے فارغ بیٹھے تھے، سیاہ رنگ کی ویگو پر پینٹ شرٹ پہنے چھ نامعلوم افراد آئے اور بھائی کو زبردستی لیکر چلے گئے، نامعلوم افراد نے دریافت کرنے پر کچھ نہ بتایا۔ایڈیشنل ایس ایچ او اور ڈیوٹی آفیسر کی موجودگی میں درخواست دی لیکن ہمیں کہاگیا ایس ایچ او آئیں گے تو بتائیں گے، ابھی تک نہ درخواست پر کاروائی ہوئی اور نہ ہی کچھ بتایا جارہا ہے.ایس ایچ او پیرودھائی علی عباس نے کہا کہ درخواست ملی ہے یا نہیں معلوم نہیں، چیک کرلیتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی