i پاکستان

راولپنڈی،اے سی بنانے والی فیکٹری میں لگی آگ پر قابو لیا گیا، کولنگ کا عمل جاریتازترین

July 11, 2025

راولپنڈی کے علاقے ہمک ٹائون میں اے سی بنانے والی ایک فیکٹری میں صبح سویرے آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس نے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعے میں 9 شیڈز مکمل طور پر خاکستر ہوگئے تاہم کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، جس نے فیکٹری کے گودام میں موجود اسکریپ کو اپنی لپیٹ میں لیتے ہوئے پوری عمارت میں شدت اختیار کرلی۔ آسمان پر دھوئیں کے بادل کئی کلومیٹر دور سے دیکھے گئے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔واقعے کے فوری بعد ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔12 فائر ٹینڈرز نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔ فائرفائٹرز نے تین گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ڈی سی اسلام آباد کے مطابق آتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جب کہ فیکٹری کی عمارت اور املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی