ڈرگ کورٹ لاہور نے ٹک ٹاکر حکیم شہزاد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔چیئرمین ڈرگ کورٹ لاہور محمد نوید رانا نے ڈی پی او کو حکیم شہزاد کو گرفتار کر کے آئندہ پیشی پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا۔ ڈرگ انسپکٹر چونیاں لائیق نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود حکیم شہزاد کو عدالت میں پیش نا ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے۔حکیم شہزاد پر غیرقانونی اشتہار اور بغیر لائسنس ادویات کی فروخت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ چیئرمین ڈرگ کورٹ لاہور نے شہزاد حکیم کو آج 24 ستمبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ مقدمے کے مطابق حکیم شہزاد ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر غیرقانونی تشہیر میں ملوث ہیں۔یاد رہے نوجوان نسل کو گمراہ کن اشتہارات سے متاثر کرنے کا الزام ہے۔ بغیر لائسنس ادویہ سازی اور فروخت پر کارروائی جاری ہے۔ ڈرگ انسپکٹر چونیاں کی رپورٹ پر مقدمہ ڈرگ کورٹ میں پیش کردیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی