i پاکستان

رحیم یار خان، موٹروے پر ڈاکوئو ں کا حملہ، 4 مسافر زخمیتازترین

September 04, 2025

رحیم یار خان میں سکھر ملتان موٹروے پر ڈاکوئوں کے حملے میں چار مسافر زخمی ہوگئے جس کے بعد موٹروے کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔ رات گئے ایک درجن سے زائد ڈاکوئو ں نے مسافر اور مال بردار گاڑیوں کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں 4 مسافر زخمی ہوئے۔فائرنگ سے بس کلینر سمیت 2 افراد زخمی ہوئے جبکہ فائرنگ کے دوران بھگدڑ سے خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکوں نے فائر کر کے کئی گاڑیوں کے ٹائر برسٹ کر دئیے۔ موٹروے پولیس نے اعظم پور ریسٹ ایریا سے گڈو انٹرچینج تک روڈ کو بند کر دیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی