پی ٹی آئی کے دو رہنمائوں کیخلاف فروری میں ریلی وریاست مخالف نعرے بازی کامقدمہ، عدالت نے عبوری ضمانت میں 26 مئی تک توسیع کر دی۔ انسداددہشت گردی عدالت کے جج عرفان حیدر نے مقدمے کی سماعت کی۔ عدالت نے دو وکیل رہنمائوں انتظارحسین پنجوتھہ اورنازیہ اشرف عرف نازبلوچ کی عبوری ضمانت میں26مئی تک توسیع کی ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سیتفتیشی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی