i پاکستان

رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان کا لاپتہ ہونے والا بیٹاگوادرسے مل گیاتازترین

June 25, 2025

رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان کا لاپتہ ہونے والا بیٹا عبدالباسط مل گیا ، پولیس نے بتایا بچہ گوادر سے ملا۔تفصیل کے مطابق سعودآباد پولیس نے رکن بلوچستان اسمبلی مولاناہدایت الرحمان کے بیٹے کو تلاش کرلیا۔پولیس نے بتایا کہ لاپتہ ہونے والا عبدالباسط گوادرسے ملا، جس کے بعد پولیس پارٹی گمشدہ بچے کو لے کرکراچی روانہ ہوگئی ہے اور واقعے کی تفصیلات حاصل کررہے ہیں۔ایم پی اے کے اہلخانہ نے تصدیق کی لاپتہ عبدالباسط باحفاظت گھرپہنچ گیا ہے۔دوسری جانب رکن بلوچستان اسمبلی کے بیٹے کے اغوا کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی۔یاد رہے رکن صوبائی اسمبلی ہدایت الرحمن کا بیٹا کراچی سے مبینہ طور پر لاپتا ہو گیا تھا، اہل خانہ نے بتایا کہ لڑکا اپنے ماموں کیگھر جانے کا کہہ کر مدرسے سے روانہ ہوا تھا، لڑکا سعود آباد میں زیر تعلیم ہے، کل شام مدرسے سے نکلا تھا۔اہل خانہ نے بتایا کہ لڑکا اپنے ماموں کیگھر جانے کا کہہ کر مدرسے سے روانہ ہوا تھا، لڑکا سعود آباد میں زیر تعلیم ہے، مدرسے سے نکلا تھا۔بعد ازاں سعودآباد تھانیمیں مولاناہدایت الرحمان کے سسرمحمدآدم کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی