i پاکستان

رکشہ سے 56 کلو بھنگ برآمد، ڈرائیور گرفتارتازترین

July 28, 2025

لاہور میں رائیونڈ پر پولیس نے رکشہ سے 50 کلو سے زائد بھنگ برآمد کرکے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں رائیونڈ پر پولیس نے مانگا روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے رکشہ سے 56 کلو بھنگ برآمد کرکے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق مانگا روڈ رائیونڈ پر ملزم کو تلاشی کے لئے روکا گیا، تلاشی لینے پر رکشہ میں موجود سامان سے منشیات برآمد ہوئی، رائیونڈ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم منظور احمد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیشی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔دوسری جانب راولپنڈی میں اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈان کارروائیوں کے دوران 3 خواتین سمیت 12 ملزمان گرفتار، 2 کروڑ 51 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 245.56 کلوگرام منشیات قبضے میں لے لی۔ترجمان اے این ایف ہیڈ کوارٹر کے مطابق تعلیمی اداروں میں مختلف کارروائیوں میں مانسہرہ، قراقرم ہائی وے روڈ پر کالج کے قریب کارروائی، 700 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔جامشورو سندھ میں یونیورسٹی کے قریب مسافر بس میں سوار مسافر کے قبضے سے 2 کلو آئس برآمد کرکے ملزم گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی