i پاکستان

ٹرمپ نے مشرق وسطی کے دورے میں اسرائیل کو سائیڈ لائن کردیا، ملیحہ لودھیتازترین

May 16, 2025

سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطی کے دورے میں اسرائیل کو سائیڈ لائن کر دیا ہے۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی کا کہنا تھا صدر ٹرمپ کا عرب ممالک کا دورہ انتہائی اہم تھا، بظاہر ٹرمپ کا دورہ میگا ڈیلز پر مبنی تھا، روز لگتا ہے صدر ٹرمپ اپنے ملک کی خارجہ پالیسی نئے سرے سے لکھتے ہیں۔ملیحہ لودھی کا کہنا تھا صدر ٹرمپ نے حوثیوں سے جنگ بندی کا معاہدہ کیا، صدر ٹرمپ نے سعودی عرب میں کہا کہ ایران سے نیوکلیئر ڈیل کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں، شام کے صدر کی ٹرمپ سے ملاقات ہوئی، امریکی صدر نے شام پر پابندیاں ختم کر دیں۔ ان کا کہنا تھا غزہ میں جنگ بندی نہیں ہوئی، اس پر افسوس ہے، غزہ میں قحط کی صورتحال ہے، صدر ٹرمپ نے ابھی تک اسرائیل کو نہیں روکا، اسرائیل غزہ میں بمباری کیے جا رہا ہے، صدر ٹرمپ نے دورہ مشرق وسطی میں فیصلوں میں اسرائیل کو بالکل سائیڈ لائن کر دیا۔سابق پاکستانی سفیر کا کہنا تھا صدر ٹرمپ کی کوشش رہی کہ خلیجی ممالک کو چین سے دور کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی