روس نے پاکستان اور بھارت پر تحمل سے کام لینے اور اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے پرامن طریقے سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق روس کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر ردعمل سامنے آیا ہے ۔روس کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روس میں پاکستان کے سفیر خالد جمیل نے روس کے ڈپٹی وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔بیان کے مطابق ملاقات میں کشمیر میں حملے کے بعد پاکستان اور بھارت میں کشیدگی سمیت دیگر معاملات پر بات چیت ہوئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی