i پاکستان

سعودی عرب میں قومی دن کا جشن ہے تو پاکستان بھی خوش ہے،مریم نوازتازترین

September 23, 2025

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی قیادت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں قومی دن کا جشن ہے تو پاکستان بھی خوش ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا محض دوست نہیں، ہر مسلمان کے لیے محبت اور عقیدت مقام ہے، پاکستان دفاعی معاہدے کے بعد محافظ الحرمین الشریفین کا درجہ حاصل کر چکا۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ کڑے وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے پر سعودی قیادت اور عوام کے شکر گزار ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ امتِ مسلمہ کی ڈھال کے مترادف ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب میں امن، ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا گو ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی