پرائیوٹ اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی سست روی کا شکار ہے،جس کے باعث سعودی عرب سے ملنے والے حج کوٹہ میں پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کا حصہ ضائع ہونے کا خدشہ ہے ۔رپورٹ کے مطائق انیس ستمبر سے اب تک صرف اٹھارہ سو درخواستیں جمع ہوئیں،وزارت مذہبی امور نت شدید تشویش کا اظہارکیا،پرائیوٹ حج آپریٹرز کو خط لکھ کر بکنگ کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کر دی ۔پوائیویٹ اسکیم کے تحت 40 ہزار عازمین کا کوٹہ مختص ہے،درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ سترہ اکتوبر مقرر ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی