سابق وزیرسرمایہ کاری اظفر احسن نے بیوروکریسی پر بڑا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سعودی سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں، وزیراعظم کے وعدے کے باوجود سعودی سرمایہ کار گروپ کے مسائل حل نہیں ہوسکے ۔سابق وزیرسرمایہ کاری نے اپنے بیان میں کہا ہے سعودی حکومت اورسرمایہ کار دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کیخواہشمند ہیں لیکن وہ پاکستانی بیوروکریسی اور ریگولیٹر کے منفی رویے سے پریشان ہیں، یہ بھی کہا کہ سرمایہ کاری کے مسائل حل ہونے تک کیالیکٹرک میں مزید سعودی سرمایہ کاری ممکن نہیں،کیالیکٹرک میں تاخیر سیپاکستان کا نجکاری پروگرام بدنام ہو رہا ہے،اظفراحسن نے کہا عالمی سرمایہ کار پاکستان کو دیکھ رہے ہیں، تاثر خراب نہ کریں، پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے محفوظ اور قابلِ اعتبار بنانا ہوگا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی