ساہیوال میں بدنامِ زمانہ ڈاکو بلا سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلے میں زخمی حالت میں پکڑا گیا ۔تفصیل کے مطابق سی سی ڈی کی ٹیم اشتہاریوں کی موجودگی کی اطلاع پر گرفتاری کیلئے جارہی تھی، راستے میں 3 ملزمان نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔پولیس کی جوابی کارروائی اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا، زخمی گرفتار ڈاکو کی شناخت محمد بلال عرف بلا کے نام سے ہوئی۔ساہیوال کی پولیس ٹیم کا گرفتار ڈاکو سے متعلق کہنا تھا کہ اشتہاری ڈاکو تقریبا 40 مقدمات میں ملوث ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی