سندھ کے ضلع سانگھڑ کی یونین کونسل کوٹ نواب میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی ہے ،جس کے باعث 2 بچے جاں بحق 11 بچے زیر علاج ہیں۔رپورٹ کے مطابق ضلع سانگھڑ کی یونین کونسل کوٹ نواب میں خسرہ کی وبا خطرناک حد تک پھیل گئی ہے، جس کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق جبکہ کم از کم 11 بچے بیماری میں مبتلا ہو چکے ہیں۔خسرہ سے جاں بحق ہونے والوں میں 15 سالہ عائشہ اور ڈیڑھ سالہ عزیزاں بڑدی شامل ہیں، جن کے انتقال نے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کر دی ہے ۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بیماری تیزی سے بچوں کو متاثر کر رہی ہے اور سرکاری سطح پر اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔سانگھڑ میں خسرے کی کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جبکہ محکمہ صحت خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی