سانحہ نو مئی کے مقدمات کا جلدفیصلہ کرنے کے لیے ہفتے میں چاردن جیل ٹرائل کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ اس سلسلے میں جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق جناح ہائوس حملہ ، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان ندر آتش سمیت 14 مقدمات کا جیل ٹرائل جاری ہے،اب منگل ، بدھ، جمعرات اور ہفتہ کے دن جیل ٹرائل ہوا کریں گے۔ اے ٹی سی کورٹ 1 میں 8 اوراے ٹی سی کورٹ 3 میں 6 مقدمات کا ٹرائل جاری ہے۔ ایڈمن جج منظرعلی گل کے مطابق نو مئی کے مقدمات کا جلد ٹرائل مکمل کیا جائے گا،جناح ہائوس حملہ ، عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان نزر آتش سمیت 8 مقدمات کا ٹرائل کورٹ 1 کر رہی ہے,مسلم لیگ ن کا آفس جلانے اور شیر پا پل تقاریر و جلا ئوگھیرائو اور کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے کے مقدمات کاٹرائل کورٹ 3 کر رہی ہے،مقدمات میں پراسیکیوشن کے گواہان کی شہادت ریکارڈ کرائی جا رہی ہے اورشہادت مکمل ہونے پر فیصلے ہوں گے۔ عدالت نے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنمائوں پر فرد جرم عائد کر رکھی ہے،ان مقدمات میں عالیہ حمزہ ،خدیجہ شاہ اور صنم جاوید سمیت دیگر برضمانت ملزمان نامزد ہیں،پی ٹی آئی رہنماں پر کارکنان کو 9 مئی بغاوت اور فسادات پر اکسانے کا الزام ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی