سانحہ بابو سر میں ایک اور فیملی کے لاپتہ ہونے کی تصدیق ہوگئی۔ترجمان گلگت بلتستان حکومت کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد میں نجی ٹی وی کی اینکر شبانہ لیاقت انکے شوہر اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔ سرچ آپریشن کے دوران اینکر کا کارڈ اور پرس مل گیا۔عینی شاہدین کے مطابق 10 سے 15 سیاح شاہراہ بابوسر میں سیلابی ریلوں میں بہہ گئے تھے۔ 7 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ دیامر پولیس انتظامیہ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ریسکیو، افواج پاکستان اور جی بی اسکاٹس سرچ آپریشن میں شامل ہیں۔ترجمان جی بی حکومت کے مطابق شاہراہ بابوسر سے اب تک 7 لاشیں نکالی جا چکی ہیں، دیگر لاپتہ سیاحوں کی تلاش جاری ہے۔ سرچ آپریشن میں سراغ رساں کتوں اور ڈرونز کی مدد بھی حاصل ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی