i پاکستان

سانحہ سوات، انکوائری کمیٹی مقررہ ڈیڈلائن تک رپورٹ پیش نہ کرسکیتازترین

July 10, 2025

سانحہ سوات سے متعلق قائم کی جانے والی انکوائری کمیٹی مقررہ ڈیڈلائن تک رپورٹ پیش نہ کرسکی۔ذرائع کے مطابق سانحہ سوات کی تحقیقات کے لیے قائم کمیٹی کو 7 روز میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم کمیٹی مقررہ وقت میں رپورٹ جمع نہ کرواسکی۔ ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی کی جانب سے 50 سے زیادہ متعلقہ افسران اور اہلکاروں کے بیانات قلم بند کئے گئے، ریسکیو، آبپاشی، ریلیف، پی ڈی ایم اے، ٹی ایم اے اور دیگر متعلقہ حکام سے انکوائری کی گئی ہے۔ ذرائع انکوائری کمیٹی کا کہنا ہے کہ رپورٹ مرتب کی جا رہی ہے اور 2 سے 3 روز میں جمع کرادی جائیگی۔ واضح رہے کہ 27 جون کو دریائے سوات میں سیلاب میں 10 سے زائد افراد پھنس کر جاں بحق ہوئے تھے جس کے بعد واقعے کی تحقیقات کے لیے3 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی