پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) ڈیٹا لیک سے متعلق تحقیقات مکمل کرلیں جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹیلی کام کمپنیوں سے صارفین کا ڈیٹا لیک نہیں ہوا۔پی ٹی اے ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ پر موجود شہریوں کا ڈیٹا پرانا ہے، ٹیلی کام کمپنیوں سے صارفین کا ڈیٹا لیک نہیں ہوا، تحقیقات سے لگتا ہے شہریوں کا ڈیٹا مختلف ذرائع سے حاصل کیا گیا۔پی ٹی اے کی تحقیقات کے مطابق شہریوں کے سی ڈی آر، ٹریول ہسٹری، فیملی ٹری کا ڈیٹا ایک جگہ پر موجود نہیں، سی ڈی آر، ٹریول ہسٹری، فیملی ٹری، گاڑیوں کی رجسٹریشن کا ڈیٹا ٹیلی کام آپریٹرز کے پاس نہیں ہے۔پی ٹی اے کے مطابق مختلف ذرائع سے حاصل کرنے کے بعد ڈیٹا ممکنہ طور پر ڈارک ویب پر ڈالا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی