صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں وفاقی کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز پر بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فتنہ الخوارج دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے والے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔صدر مملکت نے شہدا کے بلند درجات اور زخمی شہریوں کی صحت یابی کے لئے دعا کی، صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپاہیوں اور شہریوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی