صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ کا اجلاس طلب کرلیا۔سینیٹ اجلاس کے بارے میں ایوان صدر سے باضابطہ حکمنامہ جاری کر دیا گیا، جاری اعلامیے کے مطابق سینیٹ کا اجلاس منگل 22 اپریل کو سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔اجلاس میں اہم قومی امور، قانون سازی اور دیگر پارلیمانی کارروائیوں پر بحث متوقع ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی