i پاکستان

صدر مسلم لیگ(ن) برطانیہ کی'' آپریشن بنیان مرصوص'' کی کامیابی پر سیاسی و عسکری قیادت کو مبارکبادتازترین

May 10, 2025

مسلم لیگ(ن) برطانیہ کے صدر چوہدری عبد الرحمن نے مسلح افواج کو'' آپریشن بنیان مرصوص''کے ذریعے بھارت کو ناقابل یقین اورمنہ توڑ جواب دینے پروزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور مسلح افواج کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ مسلح افواج نے دشمن کو بتادیا کہ اگر اب کسی نے پاکستان کی سلامتی سے کھیلنے کی کوشش کی تو اس کو ایسا سبق سکھائیں گے جو دنیا دیکھے گی، ہفتہ کو یہاں اپنے ایک بیان میں چوہدری عبد الرحمن نے کہا کہ بھارت جو خود ایک دہشت گرد ریاست ہے اس نے دہشت گردی کے نام پر پاکستان میں مساجد پر حملے کر معصوم لوگوں کو شہید کیا جس میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں اس کے باجود بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہیں آ رہا تھا اور مسلسل پاکستان کی سلامتی پر حملے کر رہا تھا

پاکستان نے تین دن تک مکمل صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ذمہ دار ملک ہونے کا ثبوت دیا لیکن جب دشمن نے میزائلوں سے حملے شروع کئے تو پاکستان نے اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے بھارت کو نہ صرف سبق سکھایا گیا بلکہ پوری دنیا نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیت اور بہادری پر داد دینے پر مجبور ہو گئی ہے اور دشمن کو جو جواب دیا گیا وہ اس کی تصور سے بھی کہیں زیادہ ہے ،انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیز حکومت اور مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور وطن کے دفاع اور سلامتی کے لیے ہر طرح کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی