شدید بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر دم گھٹنے سے دو کم سن بہن بھائی موقع پر جاں بحق جبکہ تیسری بہن سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ مرزا ورکاں مین اڈا کے قریب تیز بارش کے باعث گھر کی کچی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر دو سالہ ارحم معظم اور پانچ سالہ فاطمہ معظم دم گھٹنے سے موقع پر جاں بحق ہو گئے، جبکہ 9 سالہ مریم معظم اور 23 سالہ سدرہ ریاض شدید زخمی ہو گئیں جس کی اطلاع ملنے پر ریسکیو امدادی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے جاں بحق بچوں کی نعشوں کو نکال کر لواحقین کے حوالے کیا، جبکہ زخمیوں کو ملبے تلے سے نکال کر فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی