شکارپور کے قریب جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ ریلوے حکام کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ٹریک کی بحالی میں 10 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔پشاور سے کوئٹہ جانیوالی جعفر ایکسپریس کو سندھ کے علاقے شکار پور میں حادثہ پیش آیا، 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کو حادثہ سلطان کوٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث ریلوے ٹریک بلاک ہوگیا، جس کی بحالی کیلئے کام جاری ہے، ریلوے ٹریک کی بحالی کیلئے 10 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ریلوے پولیس کے مطابق واقعہ تخریب کاری ہے یا حادثہ اس حوالے سے پولیس اور رینجرز تحقیقات کررہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی