i پاکستان

شمالی وزیرستان، میران شاہ سمیت ضلع بھر میں کرفیو نافذ رہاتازترین

July 09, 2025

شمالی وزیرستان میں ضلعی انتظامیہ نے بدھ کو میران شاہ سمیت ضلع بھر میں کرفیو نافذ کردیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق کرفیو صبح 5 بجے سے شام 7 بجے تک نافذ رہا اس دوران تمام مین شاہراہیں عام ٹریفک کے لیے بند ر ہیں۔ عوام سے گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی تھی ۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ شمالی وزیرستان میں فورسز کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 13 جوان شہید ہوگئے تھے جوابی کارروائی میں 14 خوارج کو واصل جہنم کردیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی