i پاکستان

شمالی وزیرستان، نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قبائلی رہنما کو ڈرائیور سمیت قتل کردیاتازترین

July 14, 2025

شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قبائلی رہنما اور انکے ڈرائیور کو قتل کردیا۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما اور ان کا ڈرائیور جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق ملک محمد رحمان داوڑ اور ڈرائیور پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) شمالی وزیرستان نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں اور مختلف پہلوئوں سے دہرے قتل کی تفتیش کر رہے ہیں، ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی