صدر آصف علی زرداری نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (تنظیم نو) ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی، جس کے تحت پاکستان میں قومی کینسر رجسٹری قائم کی جائے گی تاکہ مرض کے اصل بوجھ کو سمجھنے اور اس کی روک تھام کے لیے جامع حکمت عملی تیار کی جا سکے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق صحت کے شعبے میں اصلاحات کے لیے صدر آصف علی زرداری نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (تنظیم نو) ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی، جس کا مقصد ادارے کی تنظیمِ نو اور کینسر کا ایک جامع ڈیٹا بیس قائم کرنا ہے۔قومی اسمبلی میں 12 اگست 2025 کو منظور کیے گئے این آئی ایچ بل کے مطابق قومی کینسر رجسٹری کے قیام کی اشد ضرورت ہے تاکہ مرض کے اصل بوجھ کو سمجھا جا سکے اور کینسر سے بچا کے لیے قومی ایکشن پلان اور موثر حکمتِ عملی پر عمل درآمد کیا جا سکے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی