i پاکستان

سی سی ڈی پنجاب کارروائی، پشاور سے تعلق رکھنے والے ملزمان گولیاں لگنے سے ہلاکتازترین

September 02, 2025

صوبہ پنجاب کے شہر جہلم میں سی سی ڈی نے ایک اور کارروائی میں پشاور سے تعلق رکھنے والے 2 ملزمان کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔تفصیل کے مطابق سی سی ڈی پولیس نے کہا ہے کہ جہلم میں گولپور کے قریب مشکوک کار سواروں نے سی سی ڈی ٹیم پر حملہ کیا، ٹیم نے رکنے کا اشارہ کیا تھا جس پر کار سواروں نے فائرنگ کر دی۔پولیس کے مطابق گولپور پل پر فائرنگ سے سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچا، فائرنگ سے کانسٹیبل کو گولی لگی جو بلٹ پروف جیکٹ کے باعث محفوظ رہا، جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان کاریں چھوڑ کر جنگل کی جانب فرار ہو گئے۔سی سی ڈی ٹیم نے تعاقب کر کے 2 ملزمان کو زخمی حالت میں پکڑ لیا، تاہم زخمی سعید احمد اور رحیم خان اسپتال میں دم توڑ گئے، دونوں کا تعلق پشاور سے تھا، اور دونوں سابقہ ریکارڈ یافتہ نکلے۔پولیس ترجمان کے مطابق دیگر ملزمان تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے جن کا تعاقب جاری ہے، ملزمان کے ذریعے استعمال کاریں چوری شدہ نکلیں، ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان دہشت گردی، قتل اور ڈکیتی سمیت سنگین جرائم میں مطلوب تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی