سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا ۔ترجمان نجی ایئرلائن کے مطابق شارجہ سے روانہ ہونے والی پرواز 170 مسافروں کو لے کر سیالکوٹ کیلئے روانہ ہوئی ۔ترجمان سیالکوٹ ایئرپورٹ محمد عمیر خان نے بتایا کہ حالیہ سیلابی صورتحال کے باوجود رن وے، ایپرن، ٹرمینل بلڈنگ سمیت ایئرپورٹ کے تمام اہم آلات اور انفراسٹرکچر مکمل طور پر محفوظ رہے۔ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو اور ایئرپورٹ انتظامیہ نے بروقت اقدامات کرتے ہوئے ایئرپورٹ کو ہر قسم کے نقصان سے بچا لیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ فضائی آپریشن کی بحالی کے ساتھ ہی تمام نجی ایئرلائنز نے اپنا فلائٹ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ کئی بین الاقوامی پروازوں کی آمد و روانگی شیڈول کی گئی ہے، جن کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی